ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیاں نہیں رکیں گی: ایشورپا

سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیاں نہیں رکیں گی: ایشورپا

Tue, 16 May 2017 11:22:30    S.O. News Service

بنگلورو،15؍مئی(ایس او نیوز) بی جے پی کے برگشتہ لیڈر کے ایس ایشورپا نے آج ایک بار پھر واضح کیا کہ کسی بھی حال میں سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیاں نہیں رکیں گی۔آج باگلکوٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ اب بھی ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیوں کو سمجھ نہیں پائے ہیں ، لیکن اس کے باوجود اس برگیڈ کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بہت جلد یڈیورپاکو بھی اس کے متعلق سمجھ میں آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی میں کوئی انتشار نہیں ہے۔یڈیورپا ہی ریاستی بی جے پی کے قائد ہیں اور اگلے انتخابات کے بعد وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دراصل انتشار حکمران کانگریس میں ہے، سدرامیا اب تک یہی کہتے آرہے تھے کہ وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے، اب یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ وزیر اعلیٰ کون بنے گا یہ فیصلہ اعلیٰ کمان کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا پسماندہ طبقات اور دلتوں کے ساتھ ناانصافی کرر ہے ہیں، اسی لئے ان طبقات کی طرف سے انتقام سے خوفزدہ ہوکر وہ اپنے پرانے اسمبلی حلقہ چامنڈیشوری لوٹنے کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، لیکن ضلع انچارج وزراء اضلاع کا دورہ نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے انچارج وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ اضلاع کا دورہ کریں اور صورتحال کا صحیح اندازہ لگاکر امدادی قدم اٹھائیں۔


Share: